نیپال کی صدر بھنداری نے پراچندا کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا

2022/12/26 10:37:42
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 25 دسمبر کو نیپال کی صدربدیا دیوی بھنداری نے ایک دستاویز پر دستخط کیے جس میں کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤنواز سینٹر) کے چیئرمین پراچندا کو نیپال کا نیا وزیر اعظم مقرر کرنے  کا اعلان کیا گیا ۔

نیپال کی صدرکے پریس مشیر ڈکار نے اعلان کیا کہ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 26 تاریخ کو ہوگی۔ نیپال کے وزیر اعظم کی حیثیت سے یہ پراچندا کی تیسری میعاد ہے۔