عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر شی جن پھنگ

2022/12/26 18:41:47
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26 دسمبر کو " صحت کی محب وطن تحریک" کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر برسوں کے دوران پارٹی کی قیادت میں " صحت کی محب وطن تحریک" کے ذریعے بیماریوں اور قدرتی آفات کا مؤثر طریقے سے جواب دیا گیا، شہری اور دیہی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور سماجی صحت کی حکمرنی کی سطح کو بہتر بنایاگیا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ مستقبل میں بھی ان عمدہ رویات کو آگے بڑھایا جائے گا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وبا کے کنٹرول اور روک تھام کی موجودہ صورت حال میں " صحت کی محب وطن تحریک" کی ذمہ داریاں اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔
 اس موقع پر چین  کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گزشتہ 70 سالوں کے دوران " صحت کی محب وطن تحریک" نے صحت عامہ کے تحفظ میں وسیع پیمانے پر اہم کردار ادا کیا اور  لوگوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا۔