رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کے حوالے سے تعاون میں مسلسل پیش رفت حاصل ہوئی ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/12/26 17:08:42
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماؤ نینگ نے چھبیس تاریخ کو  رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ سال دو ہزار بائیس میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے تعاون میں مسلسل پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ اس حوالے سے دنیا کے مزید پانچ ممالک نے چین کے ساتھ  متعلقہ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلق پارٹنرز کے ساتھ چین کے تجاری حجم میں بیس اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا۔ چین اوریورپ کے درمیان ریل وے گاڑیوں اور مال کے کنٹینرز کی  تعداد میں بالترتیب دس فیصد اور گیارہ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ رواں سال آسیان ممالک میں پہلی ہائی اسپیڈ ریل وے  لائن کا کامیاب آزمائشی سفر کیا گیا۔ کمبوڈیا میں پہلی ایکسپریس شاہراہ  کو ٹریفک کے لئے کھولا گیا ۔ کروشیا میں پیلجیسک پل اور پاکستان میں کروٹ ہائیڈو پاور اسٹیشن کو استعمال میں لایا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اگلے سال چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کی دسویں سالگرہ منائی جائےگی۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے مزید  فوائد دنیا تک پہنچانے کے لئے تیار ہے۔