سال 2021 سے 2030 تک چین میں صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول کی منصوبہ بندی کا اجراء

2022/12/26 15:41:33
شیئر:

چین کے قومی محکمہ برائے امور جنگلات اور سبزہ زار کی چھبیس تاریخ کو جاری اطلاع کے مطابق سال 2021 سے 2030 تک چین میں صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول  کی منصوبہ بندی حال ہی میں  جاری  کی گئی ہے۔

اس منصوبہ بندی کے مطابق سال 2025 تک صحرازدگی سے دوچار      تقریباً     چھ اعشاریہ سات ملین ہیکٹر زمین کو بہتر بنایا جائے گا، صحرازدگی کی شکار دو ملین ہیکٹر زمین کا تحفظ کیا جائے گا۔سال 2030 تک صحرازدگی سے دوچار      تقریباً    بارہ اعشاریہ چار ملین ہیکٹر زمین کو بہتر بنایا جائے گا اور  صحرازدگی کی شکار  چھ ملین ہیکٹر زمین کا تحفظ کیا جائے گا۔

منصوبہ بندی میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ  صحرازدگی کی شکار زمین کے تحفظ کے مختلف طریقوں کو عمل میں لایا جائے،حیاتیاتی نظام کی قدرتی بحالی کو بروئے کار لایا جائے تاکہ بنیادی طور پر زمین کی صحرازدگی کو کنٹرول کیا جائے۔