ریل منصوبوں سے عالمی رابطوں کا فروغ

2022/12/26 10:30:14
شیئر:

16 نومبر 2022 کو ، جکارتہ - بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے  جو جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی ہائی اسپیڈ ریلوے لائین ہے ،اسے  فعال کیا گیا ۔اس ریلوے کی لمبائی 142 کلومیٹرہے جو جکارتہ اور بناڈونگ کو جوڑتی ہے۔ ایک سال پہلے، دسمبر 2021 میں، چین اور لاؤس کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ چین-لاؤس ریلوے کو  فعال کیا گیا تھا ۔. گزشتہ سال  8.5 ملین سے زائد مسافر  چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے آرام دہ نقل و حمل سے لطف اندوز ہوئے اور ٹرین کے ذریعے  بیرون ملک سیر  کا خواب حقیقت بنا ۔

 جنوب مشرقی ایشیا سے جنوبی ایشیا تک، ایشیا سے افریقہ، یورپ اور جنوبی امریکہ تک، جکارتہ - بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے سے چین-لاؤس ریلوے اور چین-یورپ ٹرین تک، ان ریلوے لائینوں نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ"انیشیٹیو کے نفاذ کا اظہار کیا جن کے ذریعے مختلف ممالک سے  تجارتی  سامان تیزی سے چینی مارکیٹ میں داخل ہوا جن سے ریلوے لائینوں سے وابسطہ ممالک کے عوام کو بے پناہ   فائدہ ہوا ہے.

سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس میں تجویز پیش کی گئی کہ مستقبل میں ، چین اعلی سطحی کھولے پن  کو فروغ دیتا رہےگا ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیگا ، اور دیرپا امن ، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کی دنیا کی تعمیر کو فروغ دیتا رہےگا اور چینی حکومت دنیا میں مزید امن اور خوشحالی لانے کے لئے یقینی طور پر مزید معاون پالیسیاں متعارف کرائے گی۔