چین ایران کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ

2022/12/26 16:55:50
شیئر:

اطلاع کے مطابق تیئیس تاریخ کو ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی یورپی یونین کے خارجہ و سیکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے کے ساتھ  بات چیت کے دوران ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع سمجھوتے کی بحالی پر مذاکرات کے آخری اقدام کا تعین کیا گیا ہے۔
اس پر چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے چھبیس تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے ایٹمی  مسئلے سے متعلق سمجھوتے پر اتفاق کی امید بدستور موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے سمجھوتے پر عمل درآمد کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور امید ہے کہ متعلقہ فریق بھی مثبت اور تعمیری نوعیت کا اقدام اختیار کریں گے تاکہ مذاکرات کا جلد نتیجہ برآمد ہو۔انہوں نے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ایران کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا۔