سربیا کے صدر نے ملک کی فوج اور پولیس کو اعلیٰ ترین جنگی تیاریوں کا حکم دے دیا

2022/12/27 10:02:56
شیئر:

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ نے مقامی وقت کے مطابق 26 دسمبر کی شام کو سربیا کی فوج اور پولیس کو اعلیٰ ترین سطح پر   جنگی تیاریوں کا حکم دیاہے ۔

سربیا کے وزیر دفاع میلوش ووکیوچ نے کہا کہ فوج سربیا کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے اور سربیا کے شہریوں کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جنگی تیاریوں کے اعلیٰ ترین درجے میں داخل ہو گئی ہے۔

سربیا میڈیا کی  اطلاعات کے مطابق کوسوو کے حکام نے اسی دن سربیا کے آرتھوڈوکس بشپ کے کوسوو میں داخلے پر پابندی لگا دی اور شمالی کوسوو میں سربیائی آباد علاقے میں داخل ہونے کی تیاری کے لیے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کا حکم دیا۔ شمالی کوسوو میں سرب باشندوں نے 10 تاریخ کو کوسوو کے ایک سابق سرب پولیس اہلکار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے مقامی مرکزی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی  کی تھیں جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔