جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ باک کے لیے معافی کا اعلان

2022/12/27 14:51:18
شیئر:

جنوبی کوریا  کی یونہاپ نیوز ایجنسی کی ستائیس تاریخ کی اطلاع کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر  یون سوک یول نے منگل کے روز جنوبی کوریا کے سابق صدر  لی میونگ باک کو  خصوصی معافی  دینے کا اعلان کیا جوکہ اٹھائیس دسمبر سے  نافذ ہوگی۔ اطلاع کے مطابق ستائیس تاریخ کو جاری  کی  گئی  خصوصی معافی ملنے والے ناموں کی فہرست میں سابق صدر لی میونگ باک کے علاوہ جنوبی کوریا کے کئ سابق اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ لی میونگ باک کو رشوت لینے کے الزام پر سترہ سال  قید کی سزا ملی تھی۔