چین میں کارگو تھروپٹ میں خاطر خواہ اضافہ

2022/12/27 09:57:07
شیئر:

26 دسمبر تک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، چین  کی فریٹ لاجسٹکس منظم انداز میں چل رہی ہے  ، اور زیر نگرانی بندرگاہوں کے ذریعہ لادے اور اتارے جانے والے کارگو میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں  31.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ریاستی کونسل کے لاجسٹکس سیکیورٹی دفتر کے  اعداد و شمار کے مطابق ، 26 دسمبر کو ، ریلوے کے ذریعے 10.454 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی ، جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.91 فیصد  کا اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں ایکسپریس وے پر 6،250،900 ٹرک گزرے ، جو گزشتہ  ماہ کے مقابلے میں  13.4 فیصد  اضافہ ہے۔ سول ایوی ایشن کارگو پروازوں کی تعداد  میں گزشتہ  ماہ کے مقابلے میں16.5 فیصد   کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پوسٹل ایکسپریس جمع کرنے کا حجم تقریبا 308 ملین تھا ، جو پچھلے ماہ کی بنسبت   9.6 فیصد زیادہ تھا ۔ ترسیل تقریبا 333 ملین تھی ، جو ماہ بہ ماہ 2.8 فیصد زیادہ تھی۔