جنوری سے نومبر تک چین میں سافٹ ویئر سے حاصل شدہ آمدنی9467.2 بلین یوان رہی

2022/12/27 15:03:33
شیئر:

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر تک چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری نے مثبت شرح نمو کو برقرار رکھا۔ اس عرصے کے دوران چین کے سافٹ ویئر کے کاروبار کی آمدنی سال بہ سال 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ 9467.2 بلین یوآن رہی اور شرح نمو جنوری سے اکتوبر کے مقابلے میں 0.4 فیصد  زیادہ تھی۔ 
جنوری سے نومبر تک، سافٹ ویئر انڈسٹری کا کل منافع 1114 بلین یوآن تھا، جس میں سال بہ سال 6.9 فیصد کا اضافہ ہوااور شرح نمو جنوری سے اکتوبر کے مقابلے میں 2.4 فیصد زیادہ تھی۔ سافٹ ویئر کے کاروبار کی برآمدات میں مسلسل ترقی برقرار رہی۔ جنوری سے نومبر تک سافٹ وئیر کے کاروبار کی برآمدات 47.2 بلین امریکی ڈالر رہیں جو کہ سال بہ سال 4.9 فیصد زیادہ ہے اور شرح نمو جنوری سے اکتوبر کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم رہی۔ان میں سافٹ ویئر کی برآمدی آؤٹ سورسنگ خدمات میں سال بہ سال 10.6 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کے اہم بڑے شہروں میں سافٹ ویئر کے کاروبار کی آمدنی کی شرح نمو مستحکم رہی اور اس میں ترقی ہوئی۔    ووہان، نینگ بو، چھینگ تاؤ، جی نان، ڈالیان، شینیانگ، شیا من  اور شی آن میں سافٹ ویئر کے کاروبار کی آمدنی کی شرح نمو پوری صنعت کی مجموعی شرح نمو سے تجاوز کر گئی۔