کووڈ- 19کے انسداد کی پالیسیوں کی تبدیلی ایک تیار جنگ لڑنے کے مترادف ہے، چین کا قومی کمیشن برائے صحت

2022/12/27 16:36:55
شیئر:

چین کے قومی کمیشن برائے صحت کے نائب ڈائریکٹر  لی بینگ نے منگل کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کووڈ- ۱۹کے انسداد کی پالیسیوں کو  تبدیل کرنے کا مقصد عوام کی صحت کی بہتر طور پر حفاظت کرنا ہے۔ ہم کووڈ- ۱۹ کی وبا پر کنٹرول ختم کرنے کی بجائےایک تیار جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا  کہ یہ تبدیلی موجودہ بیماری کی خصوصیات کے مطابق ہے جس میں وائرس کے پھیلاؤ کو کافی حد تک کمزور دیکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ  اب تک چین میں ویکسین کی تین اعشاریہ چار ارب  خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔لی بینگ نے کہا کہ پوری دنیا میں کووڈ- ۱۹ کا پھیلاؤ  ختم نہیں ہوا اور وبائی صورتحال میں غیریقینی برقرار ہے۔اگلے مرحلے میں چین اپنے طبی وسائل کو بہتر طور پر بروے کار لاتے ہوئے برزگوں اور بچوں سمیت نسبتاً  کمزور لوگوں کی حفاظت پر مزیدتوجہ دےگا۔