کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیور کے زیراہتمام اہم اجلاس سے صدر شی جن پھنگ کا خطاب

2022/12/27 19:25:22
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 26 سے 27 دسمبر تک ایک اجلاس منعقد کیا۔  اجلاس میں نئے عہد میں چینی خصوصیات کےحامل  سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے افکار کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے "دو قیام" کی فیصلہ کن اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ "چار شعور" مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی اور "دوتحفظات" کو مدنظر رکھتے  اتحاد کے ساتھ 20 ویں قومی کانگریس میں کی گئی اہم فیصلہ سازی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پارٹی قائدین کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔