امریکہ روس اور یوکرین تنازعے میں ناجائز فوائد حاصل کرکے افریقی ممالک میں آفات کا سبب بنا ، جنوبی افریقی ماہر

2022/12/27 10:19:40
شیئر:

روس اور یوکرین کے مابین تنازعہ ابھی بھی جاری ہے  اور اس کے منفی اثرات  افریقی ممالک پر پڑ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی کیپ ٹاؤن یونیورسٹی میں افریقی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ہومن چٹونگر نےچائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغرب کی جانب سے بھڑکائے جانے والے تنازعے نے افریقی ممالک کی معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے لیکن امریکہ نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بےشمار دولت کمائی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ شروع ہونے کے بعد امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک نے روس پر متعدد پابندیاں عائد کیں جس کے نتیجے میں افریقی ممالک میں ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں بے پناہ  اضافہ ہوا ہے ۔

ہومن چٹونگر نے کہا کہ "یوکرین اور روس دنیا میں اہم غذائی پیداوار والے ممالک  ہیں، جبکہ افریقی براعظم بنیادی طور پر روس اور یوکرین سے خوراک کی برآمدات پر انحصار کرتا ہے لہذا  روس اور یوکرین کے مابین جاری تنازعے نے افریقہ میں خوراک کی قیمتوں اور رسد پر بہت منفی اثر ڈالا ہے۔ دوسری جانب اناج کے  بڑے امریکی تاجروں نے اس تنازعے سے  بھر پورفائدہ اٹھایا ہے۔  صرف مئی سے جون 2022 تک  افریقہ میں خوراک کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔ "

ہومن چٹونگر نے کہا کہ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ امریکہ بھی ڈالر کی بالادستی کا غلط استعمال کرتے ہوئے عالمی معیشت کا 'خون چوسنے' کے لیے  منی پرنٹنگ اور شرح سود میں غیر ذمہ دارانہ اضافے کے ذرائع استعمال کرتا ہے جس نے افریقہ کی معیشتوں کو  مزید ابتر حالت میں لا کھڑا کیا ہے ۔