سال 2022 میں امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں چھ ہزار سے زائد نابالغ افراد شامل تھے

2022/12/27 14:34:44
شیئر:

یو ایس گن وائلنس آرکائیوز کی ویب سائٹ نے 26 دسمبر کو سال 2022 میں گن وائلنس سے متعلق واقعات کے اعداد و شمار جاری کئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق رواں برس امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں6021نابالغ افراد شامل تھے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2022 میں گن وائلنس سے متعلقہ واقعات میں مرنے والے 1629 نابالغوں میں سے 306 بچے تھے جن کی عمریں 11 سال یا اس سے بھی کم تھیں۔