چین آنے والے تمام مسافروں کے لئےچین پہنچنے کے بعد نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ اور مجموعی قرنطین کی منسوخی

2022/12/27 09:34:18
شیئر:

چین کے ریاستی کونسل کے انسداد وبا میکانزم نے 26 تاریخ کی شام کو اعلان کیا کہ کووڈ انفیکشن کے لئے "کلاس  بی مینجمنٹ" نافذ کیا جائےگا ،جس کے تحت ، چینی اور غیر ملکی مسافروں کی آمدورفت کے انتظام کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

منصوبے کے مطابق  چین آنے  والے لوگ روانگی سے 48 گھنٹے قبل منفی  نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ  سرٹیفیکیٹ حاصل  کرنے  کے بعد چین آسکتے ہیں البتہ  چینی  سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو  ہیلتھ کوڈ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔  چین پہنچنے کے بعد تمام افراد  کے لئے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ اور مجموعی قرنطین کے اقدامات کو منسوخ کیا جائےگا. ۔اس کے علاوہ بین الاقوامی سول  پروازوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی پابندیوں اور دیگر اقدامات کو ہٹایا جائےگا، تمام ایئر لائنز جہاز میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتی رہیں گی  اور مسافروں کےلیے   دوران پرواز ماسک پہننا لازمی ہے۔ غیر ملکیوں کے چین آنے کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائےگا جن میں  ویزا کی فراہمی شامل ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پانی اور زمینی بندرگاہوں پر مسافروں کی نقل و حمل کو بحال کیا جائےگا۔ بین الاقوامی وبائی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور  کے پیش نظر ، چینی شہریوں کی سرحد پار سیاحت کو منظم انداز میں دوبارہ شروع کیا جائے گا۔