امریکہ میں شدید سرمائی طوفان کے باعث کم از کم 63 افراد ہلاک

2022/12/28 10:28:39
شیئر:

27 دسمبر کو این بی سی کی اطلاع  کے مطابق امریکہ میں شدید سرمائی طوفان سے کم از کم 63 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ نیویارک کے کچھ حصوں میں 27 تاریخ کو بھی شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں اور سڑکوں کی صفائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔