چین کا انسداد وبا اقدامات کے حوالے سے سائنسی اصولوں کی پیروی پر زور

2022/12/28 10:27:06
شیئر:

ستائیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ جاپان اور بھارت کی جانب سے چین سے سفر کرنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چینی ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ وبائی صورتحال کے گزشتہ تین سالوں میں، چینی حکومت نے ہمیشہ سائنسی اصولوں پر عمل کیا ہے، وبائی صورتحال میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق انسداد وبا کے مختلف اقدامات کو مسلسل بہتر بنایا ہے، اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور اقتصادی و سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے مربوط کیا ہے۔چین کی جانب سے وبا کے خلاف عالمی یکجہتی اور عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔ اس وقت تمام فریقوں کو اس وبا کا سائنسی پیمانے پر مقابلہ کرنا چاہیے اور مختلف ممالک کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مختلف ممالک کے انسداد وبا کے اقدامات سائنسی اور مناسب ہونے چاہئیں جس سے معمول کے افرادی تبادلے متاثر نہ ہوں۔