روس کا مغرب کی جانب سے روسی تیل کی قیمت کو محدود کرنے کے اقدام پر جوابی ردعمل

2022/12/28 10:40:48
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 27 دسمبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کی جانب سے روسی تیل کی قیمت کو محدود کرنے کے اقدام پر جوابی ردعمل میں ایک  صدارتی فرمان پر دستخط کیے ۔

صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی قانونی اداروں اورافراد کو روسی تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ممنوع ہے جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر روسی تیل کی سپلائی اورمارکیٹنگ کے معاہدوں میں قیمتوں کو محدود کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ صدارتی فرمان یکم فروری 2023 سے نافذ العمل ہوگا اور یکم جولائی 2023 تک نافذ العمل رہےگا۔