چین کا غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی کو سائنسی اور متحرک طور پر ایڈجسٹ کرنے کا اعلان

2022/12/28 10:18:57
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 27 تاریخ کو  پریس کانفرنس میں سیاحتی ویزوں کے دوبارہ اجراء سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تا حال کووڈ-19 کی وبا ختم نہیں ہوئی ہے۔ وبائی صورتحال کے مطابق چین آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی کو سائنسی اور متحرک طور پر ایڈجسٹ کیا جائے گا اور مختلف مقاصد کے تحت چین آنے والے غیر ملکی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔