یقین ہے کہ تائیوان کے ہم وطن علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں کھلونا نہیں بنیں گے، چینی وزارت خارجہ

2022/12/28 18:33:24
شیئر:

تائیوان انتظامیہ نے حالیہ دنوں لازمی فوجی خدمات کی مدت کو چار ماہ سے   ایک سال تک  بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ چائنیز مین لینڈ کے نام نہاد خطرے سے نمٹا جا سکے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے بدھ کے روز رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ مادروطن کی مکمل وحدت تمام چینی قوم کی خواہش رہی ہے جسے کوئی بھی قوت روک نہیں سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی وحدت کے لئے جدو جہد بڑی اہمیت کی حامل ہے جبکہ علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا تاریخ کے رجحان کی خلاف ورزی ہے۔  وانگ وین بین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تائیوان کے زیادہ تر ہم وطن درست سمت سے بخوبی واقف ہیں اور علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں کھلونا  نہیں بنیں گے۔