چین انسداد وبا کے کلاس بی مینجمنٹ منصوبے کے تحت افرادی تبادلے کے لیے بہتر حالات پیدا کرے گا

2022/12/28 18:30:42
شیئر:

اٹھائیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے کووڈ-19 سے متعلقہ انسدادی پالیسیوں کو "کلاس اے" سے "کلاس بی " میں ایڈجسٹ کرنے پر عالمی برادری کے ردعمل کےحوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  چین نے وقت اور حالات  کے مطابق اپنی انسدادی  پالیسیوں کو بہتر بنایا ہے اورمتعلقہ انسدادی پالیسیوں کی"کلاس" کو ایڈجسٹ کیا ہے۔  پہلے  'اے' سے 'بی' اور اب 'بی' مینجمنٹ کے ذریعے سائنسی طریقہ کار کے مطابق وبا کی روک تھام کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس ایڈجسٹمنٹ سے معاشی اور سماجی ترقی پر وبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنی صحت کی حفاظت اور شدید بیماریوں سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی نظام کی بحالی کو تیز کریں گے اور بالآخر وبا کے خلاف جنگ میں مجموعی طور پر فتح حاصل کریں گے۔
چین اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو مؤثر طریقے سے مربوط کرے گا اور کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر وسعت دے گا، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی انسداد وبائی تعاون کو مضبوط کرے گا، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے گا اور بحالی کو فروغ دے گا۔