چین میں انسداد وبا پالیسیوں کی مثبت ایڈجسٹمنٹ حقائق اورسائنسی اصولوں پر مبنی ہے

2022/12/28 10:00:23
شیئر:

چینی حکومت نے 26 تاریخ کی شام کو اعلان کیا کہ 8 جنوری 2023 سے کووڈ انفیکشن سے متعلقہ انسدادی پالیسیوں اوراقدامات کی درجہ بندی کو "کلاس اے" سے "کلاس بی " میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ اس پالیسی کی روشنی میں چین کووڈ وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے آئسولیشن کے اقدامات پر عمل درآمد نہیں کرے گا، ان لوگوں سے قریبی رابطے میں آنے والے افراد کی شناخت بھی لازم نہیں ہے، بلند اور کم خطرے والے علاقوں کا تعین  نہیں کیا جائے گا، اور بیرونی ممالک سے چین آنے والے افراد اور سامان پر قرنطینہ اور متعدی امراض کے انتظام کے اقدامات لاگو نہیں ہوں گے۔

یہ چین کی انسداد وبا حکمت عملی کی مزید اصلاح اور ایڈجسٹمنٹ ہے ، اور وائرس میں آنے والے تغیرات ، وبائی صورتحال ،متعلقہ پالیسیوں کے تجربے وغیرہ کی جامع تشخیص پر مبنی مثبت ایڈجسٹمنٹ ہے  ، جو انسانی زندگیوں کو اولین اہمیت دینے کے اصول کے مطابق ہے۔

بیرونی میڈیا نے چینی اور غیرملکی  شہریوں کی چین میں آمد و رفت کے حوالے سے انتظامی اقدامات کی ایڈجسٹمنٹ کو وسیع پیمانے پر کوریج دی ہے۔ ان اقدامات میں روانگی سے 48 گھنٹے قبل منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کا حصول،چین میں داخلے کے بعد نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی منسوخی شامل ہیں۔ یہ چینی اور غیر ملکی افراد کے تبادلے کو زیادہ آسان، محفوظ، منظم اور موثر بنائے گا، اورانسداد وبا اور اقتصادی و سماجی ترقی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ بہترین انسدادی اقدامات کے نفاذ کے بعد ، چین انسدادی حکمت عملی کی ایڈجسٹمنٹ اور شفٹ کے عرصے کو بخیر و خوبی عبور کرے گا، لوگوں کی زندگیوں اور صحت کی ممکنہ حد تک حفاظت کر پائےگا ، اور معاشی اور معاشرتی نظم و نسق کی بحالی کو تیز تر کرےگا۔ یہ واضح طور پر بدحالی کی شکارعالمی معیشت کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔