چین 52 تحقیقی میدانوں میں دنیا میں سرفہرست

2022/12/28 10:25:34
شیئر:

27 تاریخ کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسٹریٹجی کنسلٹنگ  نے " ریسرچ فرنٹیئر2022" رپورٹ اور " ریسرچ فرنٹیئر ہیٹ انڈیکس 2022" رپورٹ جاری کی۔ان رپورٹس کے مطابق 11  بڑے تحقیقی شعبہ جات کے تحت  110 ہاٹ ریسرچ فرنٹیئرز اور 55 ایمرجنگ ریسرچ فرنٹیئرز میں سے، چین 52 شعبوں میں سر فہرست ہے،جو مجموعی طور پر دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے.

رپورٹ کے مطابق 2022 میں 11  بڑے تحقیقی شعبہ جات میں امریکہ بدستور سرفہرست ہے، چین دوسرے نمبر پر رہا اور برطانیہ اور جرمنی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔  چین زرعی سائنس، نباتیات اور زولوجی، حیاتیاتی اور ماحولیاتی سائنس، کیمسٹری اور مٹیئریل سائنس، اور طبیعیات کے شعبوں میں پہلے نمبر پر ہے۔