ای گورنمنٹ کے حوالے سے چین کی رینکنگ دنیا میں تنتالیسویں نمبر پر آ گئی

2022/12/28 15:27:58
شیئر:

دو ہزار بائیس کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے ای گورنمنٹ سروے رپورٹ کا چینی ایڈیشن بدھ کے روز بیجنگ میں چین کے نیشنل اسکول آف ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک میں ای گورنمنٹ کے حوالے سے چین کی رینکنگ سال دوہزار بارہ کے اٹھہترویں نمبر سے بڑھ کر دو ہزار بائیس کے تنتالیسویں نمبر پر آگئ جوکہ پوری دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنےوالا ملک ہے۔
رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک کی ای گورنمنٹ کے حوالے سے رینکنگ پر روشنی ڈالی گئ اور ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس ای جی ڈی آئی کے چار درجوں یعنی بہت اعلیٰ، اعلیٰ، درمیانہ اور کم تر  کی حالت بھی بتائی گئی۔ دو ہزار بائیس کے لئے پوری دنیا میں ای جی ڈی آئی کا اوسطاً معیار صفر اعشاریہ چھ ایک صفر دو پر ہے جبکہ چین کا ای ڈی جی آئی کا معیار صفر اعشاریہ آٹھ ایک ایک نو پر ہے جوکہ بہت اعلیٰ  درجے کی نشاندہی کرتا ہے۔