یورپی یونین کی طرف سے کوسوو کی صورتحال سے متعلق تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کی اپیل

2022/12/29 10:34:14
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 28 دسمبر کو یورپی یونین نے ایک بیان جاری کیا جس میں کوسوو کی صورتحال سے متعلق تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے  کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور  کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور امریکہ کشیدگی کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے  اس تنازعے کے فریقین  کے ساتھ بات چیت  میں مصروف ہیں۔

کوسوو کے  فروری 2008 میں یکطرفہ  اعلان آزادی کے وقت ہی سے سربیا  کا کوسوسو پر ملکیت کا دعوی رہا ہے۔۔ کوسوو کے ایک سابق سرب پولیس اہلکار کی گرفتاری پر حالیہ مظاہروں کے بعد شمالی کوسوو میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔