ایک بڑے کاشتکار کے لیے امیر ہونے کا راز

2022/12/29 10:29:34
شیئر:

چانگ بن وسطی چین کے صوبہ حوبے کی جیانگ لینگ کاؤنٹی میں اناج کا ایک بڑا کاشتکار ہے۔ اس موسم گرما میں، 60 دنوں سے زائد عرصے  تک جاری رہنے والے شدید گرم موسم نے چاول کے اس حصے کو نقصان پہنچایا جو دانے بھرنے کے دورانیے میں تھا۔ مقامی حکومت کی مدد سے، چانگ بن اور ان کی بیوی نے خشک سالی سے لڑنے اور اناج کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت محنت کی، اور انہوں نے چاولوں کی بھر پور فصل کاٹی۔اس کے علاوہ   انتظامیہ  کی  مدد کے تحت وہ موسم سرما میں ان  غیر کاشت زمینوں  میں تیل کی فصل لگاتے ہیں جن میں  بعد ازاں چاول لگائے جاتے ہیں ۔ ان زرعی زمینوں کے استعمال اور سرکلر پودے لگانے سے چانگ بن کے خاندان کو کافی آمدنی ہوئی ہے۔اس وقت، چانگ بن کا خاندان مقامی علاقے میں ایک  ماڈل گھرانہ بن چکا ہے، جو اپنے اردگرد  مقامی لوگوں کو ایک  بہتر زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی فراہم  کرتا ہے۔