چین اور بینن کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

2022/12/29 10:44:54
شیئر:

29 دسمبر کو صدر شی جن پھنگ اور بینن کے صدرپاٹریس ٹیلون نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے ، چین اور بینن ہمیشہ مخلص اور دوستانہ رہے ہیں ، اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اس وقت چین اور بینن کے تعلقات میں ترقی کی  رفتار مثبت  ہے اور دونوں فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔  صدر شی نے کہا کہ  وہ چین اور بینن کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اوردی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین افریقہ تعاون سے متعلق فورم کے فریم ورک میں  مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے صدر ٹیلون کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

صدر ٹیلون نے کہا کہ وہ   سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے گزشتہ 50 سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون سے مطمئن ہیں  اور وہ  صدر شی کے ساتھ مل کر ایک متحرک اور مضبوط بینن چین تعلقات کی تعمیر کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ بینن اور چین کے درمیان لازمی  تعاون    مستقبل میں زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرے گا۔