سرمایے کے اصراف کی بحالی اور وسعت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، چینی وزارت تجارت

2022/12/29 17:01:24
شیئر:

چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کے روز ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اصراف کی بحالی اور وسعت کے لئے مزید اقدامات اختیار کئے جار ہے ہیں تاکہ معاشی ترقی میں اصراف کے بنیادی کردار کو مزید بروے کار لایا جا سکے۔اطلاع کے مطابق چین کی وزارت تجارت اگلے سال گاڑیوں کے اصراف خاص طور پر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر زور دےگی۔ کھانے پینے کی صعنت کی مزید حوصلہ افزائی کی جائےگی اور پرانے برقی سازو سامان کی تبدیلی کو بھی فروغ دیاجائےگا۔چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ دو ہزار بائیس کے پہلے گیارہ مہینوں میں آن لائن خریداری کا حجم پورے معاشرے میں اشیائے ضروریہ کی خریداری کا ستائیس اعشاریہ ایک فیصد بنتا ہے۔اگلے سال نئے طرز کے اصراف کو بھی مزید ترقی دی جائےگی۔