تجرباتی سیٹلائیٹ 10-02 کی کامیاب لانچنگ

2022/12/29 16:02:11
شیئر:

بیجنگ کے وقت کے مطابق 29 دسمبر 2022 کو 12:43 بجے، چین نے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ بی تھری کیریئر راکٹ  کی مدد سے تجرباتی سیٹلائٹ10-02  کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا۔ لانچنگ کے بعد  سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہوا۔ ماہرین کے مطابق لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ  سیٹلائٹ بنیادی طور پر خلائی ماحول کی نگرانی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی مدار میں تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ مشن لانگ مارچ سیریز  راکٹ کی 458 ویں پرواز ہے۔