سال کے پہلے گیارہ ماہ میں چین اور آرسی ای پی اراکین کے درمیان درآمدات و برآمدات کا کل حجم 11.8 ٹریلین یوآن رہا، وزارت تجارت

2022/12/29 16:25:42
شیئر:

انتیس تاریخ کو چینی وزارت تجارت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سال 2022 کے پہلے گیارہ مہینوں میں چین اور آرسی ای پی اراکین کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں تیز رفتار اضافہ دیکھا گیا۔

جنرل کسٹم ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق، سال دو ہزار بائیس کے جنوری سے نومبر تک، چین  اور  آرسی ای پی اراکین کے درمیان درآمدات و برآمدات کا کل حجم  گیارہ عشاریہ آٹھ ٹریلین یوآن رہا جس میں سال بہ سال سات عشاریہ نوفیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آرسی ای پی اراکین کے ساتھ درآمدات و برآمدات کا حجم چین کی کل بیرونی تجارت کے حجم کا تیس عشاریہ سات فیصد بنا۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہم مزید تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے اور دنیا کے لیے  اعلیٰ معیاری آزاد تجارتی زونز کے نیٹ ورک کو وسعت دیں گے۔ اشیا، خدمات اور سرمایہ کاری کی منڈیوں میں تجارت، اور ڈیجیٹل اکانومی میں فعال طور پر حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔