روس امریکہ کی قیادت میں مغرب کے ساتھ حالت جنگ میں ہے،روسی وزیر خارجہ

2022/12/29 10:36:20
شیئر:

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے 28 دسمبر کو روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روس اور یوکرین کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ روس اس وقت  امریکہ کی سربراہی میں مغرب کے ساتھ جنگ میں ہے۔

لاوروف نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے تمام اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ، روس کا ایک اہم مقصد یوکرین کی سرزمین پر روس کی سلامتی کے لئے کسی بھی خطرے کے رونما ہونے کو روکنا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ روس نے کبھی بھی یوکرین کے ساتھ سفارتی اتفاق رائے تک پہنچنے سے انکار نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھنا  ضروری ہے کہ روس کی سلامتی کو یوکرین سے خطرہ لاحق ہے ، جس میں نام نہاد پرامن مقاصد کے لئے مغرب اور یوکرین کے مابین فوجی تعاون ، بحیرہ اسود میں فوجی مشقیں ، بحیرہ ازوف میں بحری اڈہ قائم کرنے کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔