امریکہ روس معاہدے تک یوکرین کی نیٹو رکنیت کی حمایت نہیں کریں گے، ہنگری کے وزیر اعظم کے مشیر

2022/12/29 16:04:12
شیئر:

 

روسی نیوز ایجنسی سپتنک کی ویب سائٹ پر مقامی وقت کے مطابق 29 دسمبر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم کے مشیر اوربان بولاز نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ روس اور امریکہ یوکرین کی صورت حال پر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں، وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے بنیادی معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ جس ملک کا علاقہ جنگ میں ہو یا حالت جنگ میں ہو وہ نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتا۔ اس وقت  یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے "سنگین نتائج" ہوں گے۔