چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے کے قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون کی دفعہ چودہ اور دفعہ سنتالیس کی وضاحت

2022/12/30 21:05:36
شیئر:

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اڑتیسویں اجلاس میں تیس دسمبر کو عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے کے قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون کی دفعہ چودہ اور دفعہ سنتالیس کی وضاحت کی منظوری دے دی گئی اور اسے جاری کیا گیا۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے کے  قومی سلامتی  کمیشن کو قومی سلامتی سے وابستہ معاملات کا فیصلہ کرنےکا حق حاصل ہے اور اس کے کاموں کی معلومات پبلک کے لئے کھلی نہیں ہیں۔ اس کمیٹی کا فیصلہ قانونی حیثیت رکھتا ہے اورعدالتی جائزے سے محفوظ بھی ہے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی عدالتوں کی طرف سے قومی سلامتی کے حوالےسے مقدموں میں موجود متعلقہ کارروائیوں اور ثبوت کا قومی سلامتی سے وابستگی کی تصدیق کا فیصلہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے سربراہ کے پاس ہوتا ہےاور ان کا فیصلہ عدالتوں کے لئے قانونی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔  قومی سلامتی قانون کی دفعہ سنتالیس کی وضاحت میں واضح کیا گیا ہے کہ  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حدود میں قانونی کام کرنے کا لائسنس نہ رکھنے والے غیرملکی وکیلوں کا قومی سلامتی سے متعلق مقدموں میں دفاع کرنے کا عمل قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔ایسے معاملے کی تصدیق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے سربراہ کرتے ہیں۔ لہذا ہانگ کانگ کی عدالتوں کی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے سربراہ کی طرف سے تصدیق نامہ نہ ملنے کی صورت میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کمیشن کو قومی سلامتی کے قانون کی دفعہ چودہ کے مطابق متعلقہ معاملات کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔