دو ہزار تیئیس کے لئے چین کے دو اہم سالانہ اجلاسوں کے انعقاد کے اوقات کا اجرا

2022/12/30 16:28:05
شیئر:

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اڑتیسویں اجلاس میں تیس تاریخ کو رائے شماری سے چودہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے انعقاد کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔ فیصلے کے مطابق چودہویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس پانچ مارچ دو ہزار تیئیس کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔ فیصلے میں قومی عوامی کانگریس کے اجلاس کے لئے تجویز کردہ ایجنڈوں میں حکومت کی ورکنگ رپورٹ ، دو ہزار بائیس میں قومی معیشت اور سماجی ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد اور دو ہزار تیئس کے لئے قومی معیشت اور سماجی ترقی کے منصوبے کے مسودے کی رپورٹ  اور دو ہزار تیئس کے لئے مرکزی حکومت اور مقامی حکومتوں کی بجٹ کے مسودوں پر نظر ثانی کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کا حال ہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تجویز دی گئی کہ چودہویں عوامی سیاسی مشاورتی کی قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس چار مارچ دو ہزار تیئس کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔