طبی مواد کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات

2022/12/30 10:57:05
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے مشترکہ انسداد وبا میکانزم کے میڈیکل سپورٹ گروپ نے 29 دسمبر کی دوپہر کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ، وزارت نقل و حمل ، شہری امور کی وزارت ، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن ، اسٹیٹ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور دیگر محکموں کے متعلقہ اہلکاروں نے کلیدی طبی مواد کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور اہم طبی مواد کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لئے  اختیار کئے گئے  اقدامات اٹھانے  پر روشنی ڈالی۔

بتایا گیا کہ اسٹیٹ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے 49 کووڈ وائرس اینٹیجن کا پتہ لگانے والے ریجنٹ مصنوعات کی منظوری دی ہے، اور متعلقہ پیداواری اداروں کی روزانہ کی پیداواری صلاحیت دسمبر کے اوائل میں 60 ملین سے بڑھ کر 110 ملین ہوگئی ہے، جس میں 83 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین نے دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ویکسین پروڈکشن لائن بنائی ہے، جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 7 ارب سے زائد خوراکوں کی ہے، کووڈ ویکسین پروڈکشن لائن کی پیداوار 5.5 ارب خوراکوں سے تجاوز کرچکی ہے، اور حال ہی میں ہنگامی استعمال کے لیے منظور کی گئی 4 ویکسینز میں 2 ارب سے زائد خوراکوں کی نئی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔