گزشتہ تیس سالوں سے ہانگ کانگ کے باشندوں کی اوسط عمر میں اضافہ

2022/12/30 15:42:20
شیئر:

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے محکمہ شماریات نے حالیہ دنوں انیس سو اکانوے سے دو ہزار اکیس تک ہانگ کانگ کی آبادی کے رجحان  کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ تیس سالوں سے ہانگ کانگ میں شرح اموات میں مسلسل کمی جبکہ اوسط عمر میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ہانگ کانگ میں مردوں کی اوسط عمر  انیس سو اکانوے کی پچہتر اعشاریہ دو سال سے دو ہزار اکیس میں تراسی اعشاریہ دو سال تک پہنچ گئ  ہے جبکہ ہانگ کانگ کی خواتین کی اوسط عمر اسی اعشاریہ سات سال سے ستاسی اعشاریہ نو سال تک پہنچ گئی ہے۔آبادی کے حوالے سے گزشتہ تیس سالوں میں ہانگ کانگ کی آبادی میں اوسطاً سالانہ صفر عشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ انیس سو اکانوے میں ہانگ کی آبادی ستاون لاکھ پچاس ہزار تھی جبکہ دو ہزار اکیس میں ہانگ کانگ کی آبادی چہتر لاکھ دس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔