امریکہ "آزادی صحافت" کے دوہرے معیارات کا حامل سب سے بڑا ملک ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/12/30 18:07:17
شیئر:

30 دسمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے معمول کی پریس کانفرنس میں " نیویارک پوسٹ" اور دیگر امریکی میڈیا میں امریکی محکمہ دفاع اور ایف بی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اندرون و بیرون ملک رائے عامہ میں ہیرا پھیری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔
اس حوالے سے وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی ایجنسیوں نے ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں جھوٹے اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں اور وہ ان اکاؤنٹس کی مدد سے غلط معلومات کی تشہیر کرتے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے ٹوئٹر سے کہا ہے وہ ان اکاؤنٹس کو وائٹ لسٹ میں شامل کرے۔ اس سے قبل  کووڈ-19 کے پھیلاؤ  کے وقت بھی ان سوشل میڈیا اکاوئنٹس کو بند کردیا گیا تھا جو ویکسی نیشن سمیت دیگر  معاملات حکومت سے متصادم موقف رکھتےتھے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید  کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ "آزدی صحافت" کی تشہیر کی ہے،  تاہم حقائق بار بار یہ ثابت کر چکے ہیں کہ امریکہ نہ صرف غلط معلومات پھیلانے والا سب سے بڑا ملک ہے بلکہ "آزادی صحافت" کے دوہرے معیار کا  حامل سب سے بڑا ملک بھی ہے۔