یوکرین کے "امن منصوبے" کی شرائط کے تحت کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ

2022/12/30 10:53:10
شیئر:

یوکرین کے وزیر خارجہ نے 26 دسمبر کو کہا تھا کہ یوکرین کی حکومت کو امید ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اندر اقوام متحدہ میں ایک "امن سربراہی اجلاس" منعقد کیا  جس کا مقصد روس اور یوکرین کے تنازعہ کو ختم کرنا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوئتریس روسی-یوکرائن تنازعہ کے ثالث کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے 29 دسمبر کو کہا کہ یوکرین اہم فیصلے کرتے وقت ہمیشہ مغربی ممالک کے خیالات پر غور کرتا ہے اور خودمختاری حاصل کرنا مشکل ہے، یوکرین کی جانب سے تجویز کردہ بہت سے خیالات غیر حقیقی ہیں اور اس بار پیش کردہ نام نہاد "امن منصوبہ" بھی "گمراہ کن" اور غیر حقیقی ہے۔ روسی فریق یوکرین کی طرف سے تجویز کردہ شرائط کے تحت بات چیت نہیں کرے گا۔

اسی دن ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زخارووا نے بھی کہا کہ یوکرین کی طرف سے تجویز کردہ "امن اجلاس" امریکہ کی طرف سے منظم ایک اور "تعلقات عامہ کا تماشہ" ہے، جس کا ہدف اب بھی روس ہے.