امریکہ خطے میں عدم استحکام بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ایرانی وزارت خارجہ

2022/12/30 15:31:50
شیئر:

30 دسمبر کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکہ کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ2023 اور اس میں شامل ایران مخالف مواد اور دفعات کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مواد امریکہ کی دشمنی پر مبنی، اشتعال انگیز اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا مرہون منت ہے۔ یہ ایکٹ ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے امریکی  ارادوں کی عکاسی کرتا ہے۔
کنانی نے نشاندہی کی کہ امریکہ کے بعض بے بنیاد دعوے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ایران کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کے باوجود ایران کا ہمیشہ یہ خیال رہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ 
کنانی نے مزید کہا کہ خطے میں امریکہ کے فوجی اور دفاعی تعاون اور  متعدد فوجی اڈوں کے قیام نے خطے میں سکیورٹی خطرات کو بڑھا دیا ہے۔