شن چو 15 کے عملے کے ارکان کے معمولات زندگی منظم انداز میں جاری ہیں

2022/12/30 15:33:47
شیئر:

شن چو15 کے خلا باز عملے  کے ارکان 30 نومبر کو "تھیان گونگ" ماڈیول میں داخل ہوئے تھے۔ 30 دسمبر کو خلا میں اس عملے کے قیام کا ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس دوران تینوں خلابازوں نے اپنی زندگی خلائی ضروریات کے مطابق ڈھال لی ہے اور وہ اپنے معمول کے کام منظم انداز میں  کر رہے ہیں اور خلائی اسٹیشن کے تکمیلی مراحل  مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ 
خلائی امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ شن چو15 کا خلا باز عملہ 90 منٹ کی جسمانی ورزش بھی کرتا ہے۔