نیتن یاہو نے اسرائلی وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا

2022/12/30 10:47:26
شیئر:

29 دسمبر کو  ، اسرائل کی پارلمنٹ نے نئی  حکومت کی تشیل کے منصوبے کی منظوری دی۔ اس کے بعد بینجامن  نیتن یاہو نے اسرائیل کی نئی حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

نئی حکومت چھ جماعتوں پر مشتمل ہوگی۔ چونکہ یہ چھ جماعتیں انتہائی دائیں بازو یا مذہبی ہیں اس لیے اسرائیلی میڈیا نے نئی حکومت کو ملک کی تاریخ کی 'سخت ترین دائیں بازو کی حکومت' قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو نے حلف اٹھانے سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت تین اہم کاموں پر توجہ مرکوز کرے گی، جن میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور اسرائیل میں امن و امان  کو بہتر رکھنا شامل ہے۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے نئی حکومت کی حکمران حکمت عملی کا اعلان کیا جس میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور پارلیمانی عدالتی اختیارات کی توسیع شامل ہے۔ پروگرام کے آرٹیکل 1 میں دریائے اردن کے  مغربی کنارے کے کچھ حصوں سمیت زمین پر "یہودیوں کے ناقابل تنسیخ حق" پر زور دیا گیا ہے ۔پروگرام میں گولان پہاڑی علاقے اور دریائے اردن کے  مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔