شی جن پھنگ کی رامافوسا کو جنوبی افریقہ میں افریقی نیشنل کانگریس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

2022/12/31 18:56:46
شیئر:

 31دسمبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے رامافوسا کو جنوبی افریقہ میں افریقی نیشنل کانگریس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ 

شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں رامافوسا کے لیے  اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے  اس اعلیٰ عہدے پر اُن کی نئی اور عظیم کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور جنوبی افریقہ میں افریقن نیشنل کانگریس کے درمیان روایتی گہری دوستی ہے اور تبادلوں اور تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں جس نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کی گہری ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ  چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کو مشترکہ طور پر اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے  راما فوسا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ نئے عہد میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور کی روشنی میں چین-افریقہ ہم نصیب سماج کی تعمیر کی جا سکے۔