چینی مسافروں کی جانب سے بیرونی سیاحت کی بحالی کا پرجوش خیرمقدم

2022/12/31 15:45:12
شیئر:

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے جاری کردہ ر تازہ ترین اعلان کے مطابق 8 جنوری 2023 سے چین آنے والے مسافروں کے لیے   کووڈ -۱۹   نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ اور آئسولیشن پالیسی منسوخ ہو جائے گی۔ چینی شہریوں کے لیے بھی بیرون ملک سفر کو  دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔  اس نئِی پالیسی کے  سفری صورتحال  پر  مثبت اثرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

چین کے آن لائن ٹریول پلیٹ فارم 'سی ٹرپ' کے اعداد و شمار کے مطابق، اس اعلان کے آدھے گھنٹے کے اندر پلیٹ فارم پر مقبول غیر ملکی مقامات کی تلاش میں سال بہ سال 10 گنا اضافہ ہوا۔ سنگاپور، جنوبی کوریا،  چین کے علاقے ہانگ کانگ، جاپان اور تھائی لینڈ نے ہوائی سفر کی بکنگ میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا ہے ۔