ایک پرعزم اور خوشحال چین دنیا کے لئے نعمت ہے، سی ایم جی کا تبصرہ
2022-01-01 17:26:59
شیئر:
حسب معمول ،چینی صدر ہر سال نئے سال کے موقع پر چینی اور غیرملکی عوام کو نئے سال کا تہنیتی پیغام دیتے ہیں۔یکم جنوری کو اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال بہت سی ناقابل فراموش چینی آوازوں، چینی لمحات اور چینی کہانیوں کا جائزہ لیا، ان گنت عام ہیروز کی تعریف کی جنہوں نے سخت محنت کی۔
زیمبیا کی نیشنل یونٹی پارٹی کے چیئرمین ہیگوی ہمودودو نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام کے مواد سے بہت زیادہ متفق ہیں۔چین نے کامیابی کے ساتھ لاکھوں چینی باشندوں کو انتہائی غربت سے نکالا ہے۔دنیا بھر کے ممالک کو چین کے ترقی کے تجربات سے سیکھنا چاہیے کیونکہ یہ عملی طور پر کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔
2021 میں پیچیدہ اور غیر مستحکم ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے چین نے متعدد تاریخی کامیابیاں کیسے حاصل کی ہیں؟ عوام کو مرکزی حیثیت دینا ایک صدی پرانی پارٹی کی کامیابی کا بنیادی راز ہے، اور یہ گزشتہ سال میں چین کے حاصل کردہ سنگ میل کی نوعیت کی کامیابیوں کے پیچھے محرک بھی ہے۔ امریکی سروے ایجنسی کے جاری کردہ تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی حکمران جماعت اور حکومت سے چینی عوام کے اطمینان کی شرح بالترتیب 95% اور 98% تک ہے۔ تاریخ کی بہترین یادگار نئی تاریخ رقم کرنا ہے۔ 2022 کا انتظار کرتے ہوئے دنیا چین کی طرف دیکھ رہی ہے اور چین بھی تیار ہے۔