دنیا کے سب سے بڑے فری ٹریڈ زون کی اہمیت پر سی ایم جی کا تبصرہ

2022-01-01 17:29:25
شیئر:

دنیا کے سب سے بڑے فری ٹریڈ زون کی اہمیت پر سی ایم جی کا تبصرہ_fororder_55

2022 کے پہلے دن، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (آر سی ای پی) باضابطہ طور پر فعال ہو گیا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ دنیا میں  سب سے بڑی آبادی، سب سے بڑے معاشی اور تجارتی حجم اور ترقی کی سب سے زیادہ  گنجائش کا حامل آزاد تجارتی زون  باضابطہ طورپر قائم ہو گیا ہے۔
آر سی ای پی کے نافذ ہونے کے بعد، خطے میں 90% سے زیادہ سامان آہستہ آہستہ صفر ٹیرف حاصل کر لے گا۔ اس سے بھی بڑھ کر، آر سی ای پی کے تحت  سروس ٹریڈ، سرمایہ کاری، دانشورانہ املاک کے حقوق، ای کامرس وغیرہ کے حوالے سے متعلقہ ضابطے بنائے گئے ہیں، جو  دنیا میں موجود اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق  ہیں۔ آسیان میڈیا نے تبصرہ کیا کہ آر سی ای پی"علاقائی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کا ایک انجن ہے۔"اقوام متحدہ کی تجارت و  ترقی  کانفرنس کا خیال ہے کہ آر سی ای پی"عالمی تجارت کے لیے  ایک نئے مرکز کو جنم دے گا۔"
دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر، چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑا رہا ہے، کثیرالجہتی کا مضبوطی سے دفاع کرتارہا ہے، اور عدل و انصاف کو برقرار رکھا ہے، اور  زیادہ سے زیادہ ممالک کی ترقی کے  سفر میں ان کا  شراکت دار رہا ہے۔ آر سی ای پی کے مؤثر نفاذ کے ساتھ، چین اپنی انتہائی بڑی مارکیٹ  کی بنیاد  پر  ، علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر علاقائی اقتصادی اور تجارتی "کیک" کو بڑا کرنے کی پوری کوشش  کرے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ بیرونی کمپنیاں  چینی مارکیٹ  کی  ترقی سے ثمرات حاصل کر پائیں۔