پاکستان چین سمیت بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار کاروباری ماحول ترتیب دے رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان

2022-01-04 11:40:36
شیئر:

پاکستان چین سمیت بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار کاروباری ماحول ترتیب دے رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان_fororder_77

  
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 3 تاریخ کو کہا کہ پاکستانی حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور چین سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی خاطر پرعزم ہے۔
عمران خان نے اسی روز وزیراعظم آفس میں منعقدہ چائنا پاکستان بزنس سرمایہ کاری فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ضوابط اور طریقہ کار کو آسان بنا رہی ہے۔ فورم کے قیام سے پاکستان کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور توقع ہے کہ اس سے پاکستان کی صنعت کاری کے عمل کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی گہری دوستی سے پاکستان کو فائدہ ہوا ہے۔ شہر کاری اور زرعی ترقی میں چین کا تجربہ پاکستان کے لیے قابل تقلید ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے کہا کہ یہ فورم مزید چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرے گا۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ صنعت، زراعت، سماجی اور عوامی معاش کے شعبوں میں تعاون پر مرکوز ہے جس کے لیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کی مشترکہ حمایت کی ضرورت ہے۔  چائنا پاکستان بزنس سرمایہ کاری فورم کا قیام دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان باہمی تبادلے اور معلومات کے تبادلے کے لیے انتہائی سازگار ہے اور اس سے مزید کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ فورم آل پاکستان چائنا انٹرپرائزز ایسوسی ایشن اور پاکستان سرمایہ کاری بورڈ نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا تاکہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان کاروباری اور صنعتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جا سکے۔