بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کو "اتحاد" کی طاقت دکھائے گا ، سی ایم جی کا تبصرہ

2022-01-05 10:17:44
شیئر:

بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کو "اتحاد" کی طاقت دکھائے گا ، سی ایم جی کا تبصرہ_fororder_4-1

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔اس وقت دنیا کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے: نوول کورونا وائرس کی وبا بدستور پھیل رہی ہے، اعتماد کا بحران، ملکوں کے درمیان اختلافات اور تنازعات ابھر رہے ہیں  اور سیاسی جوڑ توڑ کھیلوں کے میدان  تک بھی پہنچ چکی ہے ۔ اس تناظر میں  بیجنگ سرمائی اولمپکس کا کامیاب  انعقاد  یقیناً تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی  اور  مشکلات پر قابو پانے کے لیے اعتماد سازی  کو فروغ دے  گا ۔ اس کے علاوہ "مزید متحد" کے اولمپک جذبے کو مزید بروے کار لایا جائے گا ۔ 

بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کو "اتحاد" کی طاقت دکھائے گا ، سی ایم جی کا تبصرہ_fororder_4-2

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے قریب آتے ہی  عالمی برادری نے اتحاد اور تعاون پر زور دیا ہے اور کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی ہے۔ آئی او سی کے صدر  تھامس  باخ نےاپنے  سال نو کے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے  عالمی  برادری کی حمایت واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنے کے  تصور پر کاربند رہتے ہوئے ہی ہم دنیا کو متحد کرنے کے اپنے مشن کو پورا کر سکتے ہیں ۔ 
تقریباً ایک ماہ بعد ، بیجنگ دنیا کے سامنے ایک "سادہ، محفوظ، اور  شاندار " کھیلوں کا ایونٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جو اولمپک روح کا مکمل مظہر ہو  گا، اور وبا پر قابو پانے کے لیے دنیا کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ دنیا چین کی جانب دیکھ رہی ہے، اور چین ہر لحاظ سے تیار ہے۔ اتحاد طاقت ہے، اور  ہم مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے ۔