سنکیانگ میں ٹیسلا کا سٹور کھلنے پر امریکی سیاست دان خوفزدہ کیوں ہیں؟سی ایم جی کا تبصرہ
2022-01-06 17:36:43
شیئر:
سنکیانگ میں حال ہی میں ایک نئے شو روم کے افتتاح کی وجہ سے، امریکی آٹو کمپنی ٹیسلا کو اپنے ملک کے سیاستدانوں کی جانب سے بار بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ٹیسلا کو ڈراتے ہوئے کہا کہ اسے "سنگین قانونی، ساکھ میں خرابی اور کسٹمرز کی کمی جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔"
الیکٹرک گاڑیوں کے عالمی شہرت یافتہ برانڈ کے طور پر، سنکیانگ میں ٹیسلا کے اسٹورز کھولنے پر امریکی سیاست دانوں کی جانب سے اس طرح کا ردعمل کیوں آیا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیسلا کا یہ اقدام سنکیانگ کے بارے میں مغرب کے بڑے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے مترادف ہے، جس سے سنکیانگ کے مسئلے کی حقیقت کو دیکھنے کے لیے دنیا کے لیے ایک اور کھڑکی کھل جائے گی۔
سنکیانگ میں ٹیسلا کا اسٹور کھولنا ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ امریکہ کا نام نہاد ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا ایکٹ افواہوں سے بھرا ہوا اور انتہائی مضحکہ خیز ہے! کاروباری اداروں کے لیے، کاروباری ماحول ان کی بقا اور ترقی کا ضامن ہے۔ ٹیسلا کے لیے، سنکیانگ چین کے توانائی سے بھرپور خطوں میں سے ایک ہے، اور اس کے بھرپور توانائی کے وسائل انتہائی پرکشش ہیں۔ اس سے پہلے ٹیسلا سنکیانگ میں کل 7 سپر چارجنگ اسٹیشن قائم کر چکی ہے۔ اس بار سنکیانگ میں پہلے نمائشی ہال کا افتتاح ٹیسلا کو زیادہ ترقی کے لیے سنکیانگ کے کھلے ماحول کا بہتر استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔