چین کی صنعتی کامیابیاں پاکستان کے لیےقابل تقلید ہے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

2022-01-06 11:33:31
شیئر:

چین کی صنعتی کامیابیاں پاکستان کے لیےقابل تقلید ہے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی_fororder_3

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے 5 تاریخ کو کہا کہ چین کی صنعتی کامیابیاں قابل ذکر ہیں اور پاکستان کے لیے قابل تقلید ہیں۔سنجرانی نے پاکستان میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ " آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2021" کی لانچنگ تقریب کے موقع پر مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے نہ صرف خود  تیزی سے ترقی کی ہے بلکہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکی خطوں کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ موجودہ وبا کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان کو اقتصادی بحالی کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور طویل مدتی ترقی کے حصول کے لیے صنعت کاری کو ایک محرک کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں چینی مالیاتی اداروں نے گزشتہ سال کافی مشکلات پر قابو پایا ہے، راہداریوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کو فروغ دیا ہے، ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے ہیں اور پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں شاندار کردار ادا کیا گیا ہے۔
آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن 2004 میں قائم کی گئی تھی اور تاحال اس کی 200 سے زائد ممبر کمپنیاں ہیں۔اپنی نوعیت کی پہلی مذکورہ رپورٹ میں توانائی، ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر، صنعتی تعاون ، سماج اور لوگوں کے معاش کے حوالے سے چینی اداروں کی جانب سے پاکستان میں شروع کردہ منصوبوں اور پائیدار ترقی میں شراکت کو اجاگر کیا گیا ہے۔