چین اور افریقہ کو دیکھ کر سمجھا جا سکتا ہے کہ حقیقی دوست کس طرح کے ہوتے ہیں ۔سی ایم جی کا تبصرہ

2022-01-10 20:07:45
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چار سے سات جنوری تک اریٹیریا، کینیا اور کوموروس سمیت تین افریقی ممالک کا دورہ کیا۔ایک ماہ قبل چین افریقہ تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس پر چینی صدر شی جن پھنگ نے فریقین کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا تھا ،چینی وزیر خارجہ کے موجودہ دورے کا مقصد ہی صدر شی کے بیانات کو عمل میں لانا ہے۔
انسداد وبا کے حوالے سے چین نے افریقہ کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کی ہے ۔موجودہ دورے کے دوران چین نے کینیا کو ویکسین کی مزید ایک کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کوموروس میں ایک سال کے اندر تمام شہریوں کی ویکسینیشن کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کا بھی اظہار کیا۔ عملی تعاون کےحوالے سے چین نے کینیا کے ساتھ ڈیجٹل معیشت ،سرمایہ کاری اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس دورے کے دوران چین نے یہ بھی اعلان کیا کہ چینی وزارت خارجہ، امور ِافریقہ  کے لیےخصوصی ایلچی نامزد  کرے گی۔اس سےصاف ظاہر ہوتا ہے کہ افریقہ کے امن و امان اور ترقی میں چین مزید کردار ادا کرے گا۔
کسی بھی قسم کی سیاسی شرائط اور تناؤ کے بغیر تعاون ، چین -افریقہ تعاون کا اصول ہے۔دس ہزار کلومیٹر  طویل ریلوے ٹریک ،ایک لاکھ کلومیٹرطویل شاہراہیں،تقریباً ایک ہزار پل اور ایک سو بندرگاہیں ،بڑی تعداد میں ہسپتال اور اسکول،یہ سب چین- افریقہ تعاون کے ثمرات ہیں جن سے افریقی عوام استفادہ کر رہےہیں۔